دورہ بنگلہ دیش سے انکار پر مورگن کا کیریئر ختم ہوجائے گا،ناصر حسین

پیر 12 ستمبر 2016 17:29

دورہ بنگلہ دیش سے انکار پر مورگن کا کیریئر ختم ہوجائے گا،ناصر حسین

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 ستمبر - 2016ء) سابق انگلش کر کٹر اور معروف کمنٹیٹر ناصرحسین نے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات پر دورہ بنگلہ دیش سے انکار انگلش کپتان ایان مورگن کی بزدلانہ سوچ ہے ، اس اقدام پر مورگن کا انٹرنیشنل کیرئیر ختم ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان ایان مورگن نے سیکورٹی خدشات پر دورہ بنگلہ دیش سے نام واپس لے لیا ، ناصر حسین نے مورگن کے اس اقدام پر سخت تنقید کی اور اسے بزدلانہ سوچ قرار دیا ۔ سابق کپتان کہتے ہیں مورگن کا دورہ بنگلہ دیش سے انکار ٹیم پر منفی اثر ڈالے گا ، مورگن کی عدم موجودگی میں جوز بٹلر انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ ناصر حسین کہتے ہیں کہ جوز بٹلر کی اچھی کپتانی ایان مورگن کا کیرئیر ختم کردے گی

متعلقہ عنوان :