وسائل ہوتے تو گولڈ میڈل جیت سکتا تھا ٗ پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی
بیجنگ کے مقابلے میں اس بار ریو کے پیرالمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا حکومت بھی پیرالمپکس ایتھلیٹس کی بھرپور حوصلہ افزائی نہیں کرتی ٗانٹرویو
جمعرات 15 ستمبر 2016 19:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء)پاکستان کے پیرالمپکس ایتھلیٹ حیدر علی نے کہاہے کہ وسائل میسر ہوتے تو وہ ریو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل بھی جیت سکتے تھے۔حیدر علی نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے پیرالمپکس میں لانگ جمپ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا ٗحیدر علی آٹھ سال قبل بیجنگ پیرالمپکس میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔
حیدر علی نے ریو ڈی جنیرو سے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ بیجنگ کے مقابلے میں اس بار ریو کے پیرالمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا لیکن اصل مسئلہ وسائل اور سہولتوں کی دستیابی کا ہے۔حیدر علی نے کہا کہ وہ صرف چند روز کی ٹریننگ کے بعد ریو آئے ہیں، اگر انھیں ٹریننگ کا زیادہ وقت ملتا اور عام ایتھلیٹس کی طرح سہولتیں فراہم کی جاتیں تو وہ ریو میں طلائی تمغہ جیت سکتے تھے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کرکٹرز بھی ہاکی ٹیم کی سپورٹ میں بول پڑے
-
پہلے میچ میں آئرلینڈ سے شکست، چیئرمین پی سی بی کی کپتان اور کوچ سے ملاقات، بریفنگ بھی لی
-
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم کی سنگین غلطی کی نشاندہی کر دی گئی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.