دھان کی پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت

جمعہ 16 ستمبر 2016 14:56

فیصل آباد۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 ستمبر۔2016ء)دھان کی فصل کو سفید پشت والے تیلے ، تنے کی سنڈی اور پتہ لپیٹ سنڈی سے بچانے کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ حالیہ سیلاب ، شدید بارشوں ، موسمی تغیرات اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت فضا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے تنے کی سنڈی ، پتہ لپیٹ سنڈی اور سفید پشت والے تیلے کا دھان کی فصل پر حملہ بڑھنے کا امکان ہوتاہے لہٰذاکاشتکار اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کریں اور فصل پر کڑی نظر رکھیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ اگر دھان کی فصل پر حملہ معاشی حد سے زیادہ محسوس ہو تو فوری طور پر مناسب دانے دار زہروں کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔