مہمند ایجنسی خودکش دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،قبائلی عوام مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں ، بروقت نشاندہی کی جائے
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:32
باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ مہمند ایجنسی خودکش دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔قبائلی عوام مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھیں اور اُس کی بروقت نشاندہی کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ باجوڑایجنسی کے موقع پرہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ میں مہمند ایجنسی کے علاقہ امبار میں خودکش حملے کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک ، رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان ، حاجی بسم اﷲ خان اور سینیٹر ہدایت اﷲ خان بھی موجودتھے۔ گورنر نے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں مہمند ایجنسی امبارخودکش بم دھماکے کی زخمیوں کی عیادت کی۔(جاری ہے)
گورنر نے ذاتی فنڈ سے زخمیوں کیلئے پچاس ہزار روپے فی کس نقد امداد دینے کا اعلان کیا ۔جبکہ شہداء کیلئے فی کس تین لاکھ روپے اور ذاتی فنڈ سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
گورنر نے شہید ہونیوالے افراد کے خاندانوں کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑ انے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جاری پا ک فوج کے آپریشن سے حالات کنٹرول میں آگئے ہیں لیکن قبائلی عوام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی نشاندہی کریں ۔انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.