فیصل آباد ڈویژن میں ہا ئیکورٹ بینچ نہ بنا ئے جا نے کیخلاف چاروں اضلاع کی ڈسٹرکٹ بار کا احتجاجی شیڈول تبدیل

منگل 20 ستمبر 2016 22:30

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر ۔2016ء) فیصل آباد ڈویژن میں ہا یئکورٹ بینچ نہ بنا ئے جا ئے کے خلاف چاروں اضلاع کی ڈسٹرکٹ بار کا ہڑتال شیڈول تبدیل تفصیلات کے مطا بق فیصل آباد ریجن میں ہا یئکورٹ کا بینچ نہ بنا ء جا نے کے خلاف ڈویژن کے چاروں اضلاع جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ اور فیصل آباد کی بار نے ہڑ تال کا شیڈول تبدیل کر دیا نئے شیڈول کے مطا بق جمعہ اور ہفتہ کو مکمل ہڑتال ہو گی کو ئی بھی وکیل کسی عدا لت میں پیش نہیں ہو گا ان دنوں عدا لتوں میں پیش ہو نے والے وکلاء کی ممبر شپ معطل کر دی جا ئے گی جبکہ با قی دونوں میں وکلاء معمول ک مطا بق عدا لتی امور سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :