پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے صوابی سے بیسیوں افراد کا قافلہ 28ستمبر رائے ونڈ پہنچے گا

رائے ونڈ میں مقیم پختون حضرات اپنے مہمانوں کے قیام و طعام کے انتظامات میں مصروف

منگل 20 ستمبر 2016 22:47

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء ) تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کیلئے صوابی سے بیسیوں افراد کا قافلہ 28ستمبر رائے ونڈ پہنچے گا ،رائے ونڈ میں مقیم پختون حضرات اپنے مہمانوں کے قیام و طعام کے انتظامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوابی کے رہائشی طاہر خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 28ستمبر کو رائے ونڈ پہنچ رہے ہیں جہاں رائے ونڈ میں تحریک انصاف کے وہاب خان کے ہاں قیام کرینگے جبکہ شہر میں موجود دیگر پختون حضرات بھی اپنے آبائی علاقوں سے مارچ میں شرکت کرنیوالے افراد کے استقبال کی تیاریاں کررہے ہیں ۔

مذکورہ افراد28ستمبر کی شب کو رائے ونڈ پہنچ جائیں گے جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ اڈا پلاٹ جلسہ میں شرکت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کیلئے تبلیغی جماعت کی بسوں میں جلسے کے شرکاء کی آمد کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں ۔