خضدار میں شعبہ تعلیم پر موجودہ حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے ،آغا شکیل احمد درانی ڈسٹرکٹ چیئرمین
بدھ 21 ستمبر 2016 19:55
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21ستمبر ۔2016ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ خضدار میں شعبہ تعلیم پر موجودہ حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے ۔ خضدار میں نئی یونیورسٹی بن رہی ہے میڈیکل کالج کی تعمیرآخری مراحل میں ہے جب کہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور اور ڈگری کالج خضدار میں کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹلزبن رہے ہیں ۔
شعبہ تعلیم پر اس وسیع پیمانے پر رقم خرچ کرنے سے خضدار آنے والے وقتوں میں تعلیمی مرکز و محور ثابت ہوگا ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) خضدار کے جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمددرانی نے کہاکہ حکومت صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے لئے بہتر مواقع پیدا کررہی ہے اور اربوں روپے تعلیمی سیکٹر پر خرچ کرکے صوبے کے مستقبل کو علم کی روشنیوں سے ہمکنارکرنا چاہتی ہے ۔
صرف خضدار کی سطح پر تعلیم کے شعبے پر کروڑ روپے خرچ کیا جارہاہے ۔خضدار میں میر سکندرشہید یونیورسٹی بن رہی ہے جس کے لئے حکومت نے خطیر رقم مختص کردی ہے ۔ خضدار میں میڈیکل کالج تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ہاسٹل بن رہی ہے ۔ اسی طرح خضدار ڈگری کالج میں بھی ہاسٹل کے لئے خطیر رقم مختص ہوگئی ہے ۔ جس بڑے پیمانے پر موجودہ دور حکومت میں تعلیم کے شعبے پر رقم خرچ ہورہی ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں موجود ہ صوبائی حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں پر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.