ٹیبل ٹینس کے کھیل سے جڑے دو کھلاڑی جیون ساتھی بن گئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 17:16

ٹیبل ٹینس کے کھیل سے جڑے دو کھلاڑی جیون ساتھی بن گئے

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) ٹیبل ٹینس کے کھیل نے دو کھلاڑیوں کو جیون ساتھی بنا دیا ، جاپانی فوکوہارا اور تائیوان کے چیانگ ہنگ کے درمیان ریو اولمپک گیمز میں پروان چڑھنے والی محبت شادی میں بدل گئی ۔ جاپان کی فوکوہارا اور تائیوان کی چیانگ ہنگ کھیل ہی کھیل میں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے ۔

(جاری ہے)

ریو اولمپک گیمز میں دونوں ٹیبل ٹینس سٹار کی آنکھیں چار ہوئیں اور اب دل بھی مل گئے ۔

اپنے پیار کی تلاش میں چیانگ ہنگ تائیوان سے جاپان پہنچ گئے جہاں میڈیا کے سامنے فوکوہارا اور چیانگ ہنگ نے جیون ساتھی ہونے کا اعلان کیا ۔ دولہا اور دلہن نے اپنی اپنی انگوٹھیاں بھی دکھائیں ۔ جاپانی دلہن مشرقی انداز میں سٹیج پر شرماتی بھی رہیں ۔ شرمانے کے ساتھ ساتھ فوکوہارا کی مسکراہٹ پیا کو پا کر محبت کے امر ہونے کی گواہی دیتی رہی ۔

متعلقہ عنوان :