پاکستانی کمپنی نے سولر کار متعارف کروا دی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 ستمبر 2016 14:17
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 ستمبر 2016ء) : پاکستانی کمپنی نے سورج کی روشنی سے چلنے والی ایک سولر گاڑی لانچ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق داؤد فاؤنڈیشن نے اینگرو کارپوریشن اور داؤد ہرکیولس کے تعاون سے کراچی میں موجود داؤد پبلک اسکول میں تین روزہ نمائش کا انعقاد کیا۔ آج شروع ہونے والی یہ نمائش 25 ستمبر تک جاری رہے گی۔
(جاری ہے)
اس نمائش میں متعدد کمپنیوں اور سائنسدانوں نے اپنے تجربات کی مدد سے ایجاد کی جانے والی اشیا کو نمائش کے لیے پیش کیا۔
لیکن اس تمام تر نمائش میں دلچسپی کا مرکز ری اون کمپنی کی ایک کار تھی ، اس کمپنی نے ایک سولر پاور کار متعارف کروائی ہے۔ اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی کمپنی نے ایک مناسب فورم پر سولر کار متعارف کروائی۔ ری اون کا بنیادی نعرہ سرسبز سیارہ ہی ایک صاف سیارہ ہے (A Green Planet Is A Clean Planet) ہے۔ اور کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی یہ گاڑی ان کی ٹیگ لائن کو مکمل طور پر سپورٹ بھی کرتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.