سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے ” موقع“دینے کی شرط رکھ دی
ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:55
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24ستمبر۔2016ء )قومی آف سپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سامنے ”موقع “ دینے کی شرط رکھ دی،آف سپنر کا کہنا ہے کہ مجھے 7میچوں میں موقع دیا جائے اور اگر میں پرفارم نہ کر پایاتوبغیرمراعات لئے کھیل کوخیر بادکہہ دوں گا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی آف سپنر سعید اجمل فیئر ویل میچ کی باتیں کرنے پر پی سی بی سے روٹھ گئے،آف سپنر کا کہنا ہے کہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ،کسی کو الوداع کہنے کا پی سی بی خود سے کیسے فیصلہ کر سکتا ہے ، مجھے ریٹائر ہی کرنا تھا تو ایکشن کلیئر کروانے کیلئے اتنا پیسہ کیوں لگایا ۔
اجمل کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سے ریٹائر نہیں ہونا چا ہتا، ویسٹ انڈیز کیخلاف اگر ایک ٹیسٹ کھلا دیا جائے تو اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتاہوں۔آف سپنر کے قریبی ذرائع کے مطابق سعید اجمل الوداع کہہ دینے والے بیان کی وجہ سے پی سی بی سے ناراض ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.