تحریک انصاف نے 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کے معاملات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کر لی

پیر 26 ستمبر 2016 22:49

تحریک انصاف نے 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کے معاملات کے حوالے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ اور جلسے کے معاملات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں جہانگیر خان ترین ،اعجاز چوہدری ، عبدالعلیم خان ، شعیب صدیقی ،صمصام بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو رائیونڈ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر رائیونڈ مارچ کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے ہمیں روکنے کے لئے کوئی بھی اقدام اٹھایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہمارے پر امن احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی ۔