ترکی میں چینی کا مفید نعم البدل "سٹیویا" کا پودا کاشت کیا جائے گا

جمعرات 29 ستمبر 2016 11:12

انقرہ ۔ 29 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 ستمبر۔2016ء) ترکی کے ضلع ریزے کی زمین اور موسم ارجنٹائن سے درآمد شدہ پودے سٹیویا کی افزائش کیلیے موثر ثابت ہوا اور امید ہے کہ جلد ہی اس کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی جائے گی ۔لاطینی امریکی ممالک اور چین میں موجود پودے سٹیویا سے حاصل ہونے والی شکر کا استعمال دنیا میں عام ہوتا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی میں ارجنٹائن سے درآمد شدہ اس پودے کی نشونما کے لئے تجربات کیے گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ترکی کے ضلع ریزے کی زمین اور موسم اس پودے کی افزائش کے لئے موثر ثابت ہوا اور امید ہے کہ جلد ہی اس پودے کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی جائے گی۔ اس پودے سے حاصل ہونے والے سفوف کی مٹھاس عام شکر کے مقابلے میں 15 گنا زیاد ہ ہوتی ہے اور حرارے بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں لہذا انسانی صحت اس سے متاثر نہیں ہوتی۔

متعلقہ عنوان :