بہاول پور،نیشنل بینک T-20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا فائنل
کشمیر کرکٹ ٹیم نے 10 وکٹوں سے جیت لیا
ہفتہ 1 اکتوبر 2016 21:39
بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم اکتوبر - 2016ء) نیشنل بینک T-20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا فائنل میچ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں کشمیر بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا جوکہ کشمیر کرکٹ ٹیم نے 10 وکٹوں سے جیت لیا۔ ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان اویس اسد خاں نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئر مین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید سلمان طارق بخاری ، انور علی ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز فار بلائنڈ کرکٹ، غلام محمد ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید متین احمد، سپیشل ایجوکیشن ادارہ کے افسران، سٹاف، بلائنڈ کرکٹرز او شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔
فائنل میچ میں پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنائے جس کے جواب میں کشمیر بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر کے نیشنل بینکT-20بلائنڈ کرٹ ٹرافی جیت لی۔(جاری ہے)
نثار علی نے 113رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔تقریب تقسیم انعامات سے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان اویس اسد خان نے خطاب کرتے ہوئے شاندار بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے نہایت نظم وضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال نیشنل بینک مزید بہتر انداز میں ٹرافی میچز منعقد کرائے گا۔انہوں نے کہا کہ دیگر ادارے بھی بلائنڈ کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات سرانجام دیں۔بعد ازاں کھلاڑیوں میں ونر اور رنر اپ ٹرافی ، نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ونر ٹیم کو ٹرافی، 60ہزار روپے نقد انعام جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور 30ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ مین آ دی میچ نثار علی کو 1500روپے نقد انعام، بیسٹ وکٹ کیپر مسعود جن کو 2500روپے، شیلڈ اور چار میچوں کے مین آف دی سیریز کو پچیس پچیس ہزار روپے نقد انعام اور شیلڈز دی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.