وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات بوسن سے عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:16
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن سے عالمی ادارہ خوراک کے ڈائریکٹر جنرل جوزگریزنیو ڈی سلوا نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران زرعی پیداوار، اس کی طلب و رسد کے رجحانات، دنیا بھر میں زرعی شعبہ اور کاشتکاروں کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔
ڈی جی ایف اے او نے پانی کے وسائل کے تحفظ، کاشتکاروں کی استعداد کار بڑھانے، زرعی پیداوار بڑھانے پرزور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے زرعی شعبہ دنیا بھر میں متاثر ہوا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے لائیو سٹاک کے شعبہ میں صوبائی محکموں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کوبڑھانے اور اس شعبہ کے مسائل میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے ڈی جی ایف اے او کو پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان، ایف اے او کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ زرعی شعبہ کی ترقی اور اجناس میں اضافہ کو ممکن بنایا جا سکے۔ ملاقات کے دوران چاروں صوبوں کے نمائندوں نے زرعی شعبہ کے مسائل اور اسے تجاویزو آراء سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہاکہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے ایف اے او کا کردار بہت اہم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.