میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم اوورسیز طلباء کی فیسوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب
عدالت کو بتایا جائے اوورسیز طالبعلموں کی فیسوں میں اضافہ ختم کرنے سے میڈیکل کالجز کے مالیاتی امور متاثر ہوں گے یا نہیں‘ لاہور ہائیکورٹ
بدھ 5 اکتوبر 2016 19:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم اوورسیز طلباء کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے 17دسمبر کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اوورسیز طالبعلموں کی فیسوں میں اضافہ ختم کرنے سے میڈیکل کالجز کے مالیاتی امور متاثر ہوں گے یا نہیں۔
گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار طالبہ اقصی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب کے طبی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم مقامی طلبا کی فیسیں نہیں بڑھائی گئیں مگر اوورسیز طالبعلموں کی فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے جو واضح طور پر امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
مہمان طالبعلموں کی فیسوں میں کیا جانے والا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وہ اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکیں گے جس سے ان کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی طالبعلموں کی فیسوں کے درمیان پائے جانے والی تفریق کو ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ اوورسیز طالبعلموں کی فیسوں میں اضافہ ختم کرنے سے میڈیکل کالجز کے مالیاتی امور متاثر ہوں گے یا نہیں، اس حوالے سے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔عدالت نے فریقین کو وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.