قلعہ عبداللہ اورماشکیل میں ایف سی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 23:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء) قلعہ عبداللہ اورماشکیل میں ایف سی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کر لی گئی ایف سی ترجمان کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی سگئی میں منشیات فیکٹری مسمار کرتے ہوئے 3 ہزار کلوگرام افیون برآمد کرکے نذرآتش کردیاگیا جبکہ سرحدی علاقے ماشکیل میں منشیا ت سمگلروں کے تعاقب کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 175 کلوگرام افیون برآمدکرلی مزید کارروائی کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :