سمندر میں کارروائی کے دوران 60 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد٬ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے 8 نئے بحری جہاز خرید ے جا رہے ہیں٬ سیکیورٹی اہلکار کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں٬ اگر دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا٬ ڈائر یکٹر جنرل پی ایم ایس اے
پیر 10 اکتوبر 2016 15:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پکڑی گئی منشیات مزید کارروائی کے لئے پاکستان کسٹمز گوادر کے حوالے کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف پاکستان کسٹمز ٬ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان نیوی ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس اے 8 نئے بحری جہاز خرید رہا ہے جو اسمگلنگ کی روک تھام میں مزید معاون ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 4 جہاز چین اور 2امریکا پاکستان کو فراہم کرے گا جبکہ دو جہاز چین کے تعاون سے پاکستان میں تیار کئے جارے ہیں۔ ڈی جی نے کہا کہ ہمارا ادارہ سرچ ریسکیو٬ اسمگلنگ٬ سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ٬ دہشت گردی اور سمندری آلودگی کی روک تھام کے لئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ساحلی علاقہ مشرق میں سرکریک سے لیکر مغرب میں جیوانی تک تقریبا 1ہزارکلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس پورے علاقہ کی نگرانی کے لئے پی ایم ایس اے کے پاس سمندری جہاز٬ تیز رفتار بوٹس اور ہوائی جہاز موجودہیں ۔ بعدازں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندری حدود میں ہمارے سیکیورٹی اہلکار کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اگر دشمن نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بڑا مسئلہ سمندری آلودگی کا ہے روزانہ 4 ملین گیلن فضلہ اور 8 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ سمندرمیں ڈالا جارہا ہے٬ جس کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے۔ اس موقع پر کلکٹر پاکستان کسٹمز گوادر سعید اکرم نے کہا سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پاکستان کسٹمز بھر پور اقدامات کر رہا ہے اور ہماری زیادہ تر کارروائیاں زمین پر ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے پاس بوٹس نہ ہونے کی وجہ سے سمندر میں کارروائی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.