چوہدری محمد اعجاز شفیع کامتعلقہ افسران کے ہمراہ تعزیہ روٹس کا دورہ

منگل اکتوبر 16:34

خانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2016ء) رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اعجاز شفیع ٬اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا ٬ڈی ایس پی خانپور جمشید علی شاہ نے ٹی ایم اے ٬واپڈا ٬محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران٬ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں ٬کونسلرز اور سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ تعزیہ روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات ٬صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے دربار حسین ٹرسٹ میں سید عمران علی شاہ٬ چوہدری اختر علی٬ جامعہ علی اکبر میں حبیب اللہ کھرل سمیت دیگر اہل تشیع رہنمائوں سے ملاقات کی اوران کے مسائل دریافت کئے۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ مل کر امن و امان کی فضا قائم رکھیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر خانپور احمد رضا نے کہا کہ تعزیہ روٹس پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ڈی ایس پی خانپور جمشید علی شاہ نے کہا کہ پولیس اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔اس موقع پرٹی ایم او خالد محمود ببر ٬فیاض بلوچ ٬انور عباسی ٬جاوید شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔