یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری٬فاتحہ خوانی٬ پھول‘پانی اور مٹی ڈالنے کے ساتھ ساتھ قبروں کی مرمت کروانے کی غرض سے قبرستانوں میںآمدورفت کا سلسلہ جاری رہا

بدھ 12 اکتوبر 2016 14:08

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2016ء) یوم عاشور کے موقع پر شہریوں کا اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول٬پانی اور مٹی ڈالنے کے ساتھ قبروں کی مرمت کروانے کی غرض سے قبرستانوں میں آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا٬شہریوں کی بڑی تعداد نے یوم عاشور پر اپنے پیاروں کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی غرض سے شہر خاموشاں کا رخ کیا٬اس موقع پر قبرستانوں کے قریب مٹی اور پھولوں کی عارضی دکانیں قائم کی گئی تھیں جہاں سے لوگوں نے منہ مانگی قیمتوں کی وصولی سے بے نیاز ہو کر پھولوں اور مٹی کی خریداری کی ٬صوبہ بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی مرکزی قبرستان میانی صاحب‘شادمان‘مومن پورہ ‘دیفنس سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں واقع قبرستانوں میں عوام کا بھر پور رش رہا اور دن بھر لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جا ری رہا۔

متعلقہ عنوان :