شام کی مارکیٹ پر روسی فضا فضائیہ کی بمباری٬ 71افرادہلاک
ْایک راکٹ حکومت کے زیر کنٹرول علاقے میں بھی گرا٬ جس کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک ہوئے٬شامی آبزرویٹری
جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:45
(جاری ہے)
مقامی سول ڈیفنس اور ریسکیو ذرائع نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اپنے ٹوئٹ کہا کہ ضلع فردوس کی مارکیٹ میں ہونے والی فضائی کارروائی میں 25 افراد ہلاک ہوئے٬تاہم اب شام میں کام کرنے والے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق مذکورہ حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ شامی حکومت اور روسی فورسز کی جاب سے حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فضائی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔شامی فورسز کی جانب سے عوام کو شہر سے نکلنے کے لیے کچھ دن دیئے گئے تھے جس کے بعد شہر میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر بمباری کا آغاز کردیا گیا.شام میں انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے برطانوی مانیٹرنگ گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ دمشق کے مشرقی علاقوں میں بھی فضائی کارروائیاں کی گئیں٬ یہ علاقے جنگجوؤں کے قبضے میں ہیں۔شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں فوج اور ملسح گروپوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث یہاں کے عوام شدید کرب میں مبتلا ہیں۔شام جاری خانہ جنگی اور غیر ملکی فورسز کے حملوں میں اب تک 3 لاکھ سے زائد شہری ہلاک جبکہ لاکھوں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے یا کیے گئے ہیں۔ادھر فضائی کارروائیوں سے محفوظ رہنے کیلئے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں شہری مہاجرین کیمپوں میں بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ان کیمپوں میں نہ صرف ادویات بلکہ خوراک کی بھی شدید کمی ہے جبکہ اس اذیت ناک زندگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طور پر یورپی ممالک کا رخ کرنے والے مہاجرین کی کثیر تعداد سمندر کی نظر ہوچکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.