اسلام کی آئیڈیالوجی علم٬امن اور رواداری پر استوار ہی: ڈاکٹر حسن محی الدین
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا میلبورن میں تھرڈ آسٹریلین کانفرنس آن اسلام سے خطاب کانفرنس میں آسٹریلیا کی ممتاز علمی شخصیات ٬سول سوسائٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی
جمعرات 13 اکتوبر 2016 18:34
(جاری ہے)
وہ اپنے قیام کے دوران مزید کانفرنسز سے خطاب کے ساتھ ساتھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر آسٹریلیامیں منعقدہ پیس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے تھرڈ آسٹریلین کانفرنس آن اسلام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ داعش کے فتنے اور غارت گری سے متعلق 14سوسال قبل پیغمبر امن و سلامتی نے آگاہ کر دیا تھاانکی غارت گری کے طریقہ کار اور شکل و صورت سے متعلق بھی بتا دیا تھا ۔
داعش یا القاعدہ کو اسلام سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں ہے ٬ایسی سوچ کا تعلق غلط فہمی٬جہالت یا تعصب پر مبنی ہے ۔آج دنیا جسے داعش کے نام سے جانتی ہے اسلام نے اسے خارجیز کا نام دیا ۔یہ خارجی دنیا میں اپنے مفادات کیلئے فساد پھیلاتے ہیں ٬بے گناہوں کی جانیں لیتے ہیں اور خون خرابا کرتے ہیں ۔اسلام وہ ضابطہ حیات ہے امن جسکی تعلیمات کا مضبوط ستون ہے ۔قرآن نے ایک بے گناہ کی موت کو پوری انسانیت کی موت قرار دیا ہے اور ایک زندگی بچانے کو پوری انسانیت بچانے سے منسوب کیا ہے ٬لہذا ایک ایسا دین جو تہذیب و شائستگی اور انسانیت کی بقا کا درس دیتا ہو وہ کسی بے گناہ کی جان لینے پر کیسے اکسا سکتا ہے۔انہوں نے اپنے لیکچر کے اختتام پر کہاکہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کی عالمی برائی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی سطح پر ایک Peace Narrative تیار ہونا چاہیے اور حکومتوں کی سطح سے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا نا چاہیے ٬ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری عالم اسلام کی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے دہشتگردی اور خود کش دھماکوں کے خلاف عالمگیر فتویٰ دیا اور دہشتگردی کا Counter Narrativeدیا ٬فروغ امن کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ڈاکٹر طاہر القادری کی سر پرستی میں 25کتابیں شائع ہو چکی ہیں ٬جن میں بیشتر انگریزی اور عربی زبان میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے فتنہ خوارج کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل تاریخی ڈاکومنٹ جاری کیا ٬جس کے Content اور حوالہ جات کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور یہ انسانیت کی ایک عظیم خدمت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.