نوجوان اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور نوجوان ہی قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے ٬ مظفر سید ایڈوکیٹ
نوجوان آگے بڑھ کر ملک کو چوروں٬ لٹیروں اور غاصبوں کے پنجے سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں٬ صوبائی وزیر خزانہ کا خوشحال کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پرتقریب تقسیم انعامات سے خطاب
جمعہ 14 اکتوبر 2016 19:04
(جاری ہے)
اس موقع پر تماشایئوں٬ بلدیاتی نمائندوں اور عمایدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے تیمرگرہ تحصیل ناظم ریاض محمد٬ تحصیل کونسلر محمد رازق٬ ڈسٹرکٹ کونسلر محمد حکیم خان٬ فضل قادر٬ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فضل ستار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے تیس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایدوکیٹ نے ونر ٹیم کیلئے بارہ ہزار٬ رنرآپ ٹیم کیلئے دس ہزار جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 38ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے قوم کے پیسوں سے بڑے بڑے محلات تعمیر کئے ہیں اور قومی دولت لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مرکز سے اپنے تمام حقوق لے کر رہے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم تیل٬ گیس٬بجلی٬ جنگلات اور قیمتی معدنیات میں اپنا حصہ مانگتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں خوشحال زندگی گزار سکیں۔مظفر سید نے کہا کہ اُن کی پارٹی جماعت اسلامی روز اول سے کرپشن سے پاک خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور نوجوان اس مقصد کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔انھوں نے کہا کہ تیمرگرہ میں چھیالیس کنال آراضی پر سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاہم زمین کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے اس پر کام کا آغاز نہیں ہو سکا۔علاقے میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ تالاش بائی باس سڑک پر کام جاری ہے٬چکدرہ تیمرگرہ شاہراہ کو جلد موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا اور آیئندہ بجٹ میں گوپلم ایریگیشن سکیم کیلئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قلم و کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کریں اور ملکی نظام کو درست کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مقررین نے شرکاء سے اپیل کہ آضاخیل پشاور میں بائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے دوروزہ اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی شریک کریں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عام کرپشن کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔آ خر میں مہمانوں نے بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.