ممبر صوبائی اسمبلی جھنگ راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کاغذات نامزدگی 27اور 28 اکتوبر کو وصول کئے جائیں گے٬امیدواروں کی حتمی فہرست 11نومبر کو جاری ہو گی
جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:14
(جاری ہے)
انہوںنے بتایا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم نومبر بروز منگل اور 2نومبر بروز بدھ کو ہو گی۔
انہوںنے بتایاکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 5نومبر بروز ہفتہ کو وصول کی جائیں گی جن پر فیصلے 8نومبر بروز ہفتہ کو کر دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایاکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 10نومبر بروز جمعرات کو واپس لیے جا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 11نومبر بروز جمعہ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی اور انتخابات کیلئے پولنگ یکم دسمبر بروز جمعرات کو ہو گی۔یاد رہے کہ 11مئی 2013ء کو منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی ۔78شہری نشست جھنگ (سابقہ حلقہ پی پی ۔77 جھنگ 5) کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شیخ محمد یعقوب سابق ایم پی اے کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا مگر پولنگ سے چند روز قبل انہیں نا اہل قراردے دیا گیا جس کے باعث الیکشن کے آخری ایام میںشیخ محمد یعقوب کی اہلیہ راشدہ یعقوب شیخ کو مسلم لیگ (ن ) کا ٹکٹ جاری کیا گیا جنہوںنے مذکورہ الیکشن میں 42870ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل متحدہ دینی محاز کے امیدوار اہل سنت و الجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے 40938 ٬پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ابو الحسن انصاری نے 10217٬آزاد امیدوار شیخ دانیال اقبال نے 8665٬ آزاد امیدوار وقار احمد انصاری نے 5950٬ آزاد امیدوار سید اختر عباس شیرازی نے 2725٬ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار استقلال حسین قیصر نے 388٬ آزاد امیدوار ملک صہیب عمار نے 295٬آزاد امیدوار ایم عرفان چوہدری نے 250٬ آزاد امیدوار آصف نواز مگھیانہ نے 223٬ جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے امیدوار قار ی محمد انعام المصطفی نی202٬ پی اے پی کے امیدوار رانا محمد زاہد رشید نی160٬جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار محمد طارق فاروق صابری نے 158٬ آزاد امیدوار شیخ محمد اکرم نے 120 ٬ آزاد امید وار اللہ دتہ نے 76٬ آزاد امیدوار ذوالفقار علی خان نے 74٬ آزاد امیدوار غازی محمد سعد اللہ ضیغم نے 74٬ آزاد امیدوار سیدہ عاصمہ نقوی نے 71٬آزاد امیدوار شیخ محمد فاروق نے 56٬آزاد امیدوار میاں رمضان شریف بھٹی نے 55٬ آزاد امیدوار شیخ شیراز اکرم نے 55٬آزاد امیدوار شیخ وحید احمد نے 53٬آزاد امیدوار حاجی ذوالفقار علی انصاری نے 43٬آزاد امیدوار ملک محمد ارشد اچھی نے 40٬ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار رانا کلیم الرحمن خان نے 39٬آزاد امیدوار پیر سید آغا طارق گیلانی نے 37٬آزاد امیدوار محمد حسن رضا عامر سرگانہ نے 34٬ آزاد امیدوار شیخ زین العابدین نے 32٬ آزاد امیدوار مولانا عبدا لغفور جھنگوی نے 18٬ آزاد امید وار ملک محمد سعید اختر نے 16٬آزاد امیدوار ملک محمد اسلم نے 15٬ آزاد امیدوار ملک غلام یاسین ایڈوکیٹ نے 12٬جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ کے امیدوار چوہدری شہباز احمد گجر ایڈوکیٹ نے 11 ٬ پی ایف پی کے امیدوار چوہدری محمد رفیع نے 9 اور آزاد امیدوار چوہدری انوار علی جٹ نے 9ووٹ حاصل کئے تھے۔یاد رہے کہ بعد ازاں مولانا محمد احمد لدھیانوی نے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ جنہیں پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین بھی مقرر کیا گیا تھا کے خلاف الیکشن ٹربیونل فیصل آباد ریجن میں انتخابی عذر داری دائر کر دی جس کی تقریباً اڑھائی سال تک تفصیلی سماعت کے بعد ٹربیونل کے جج جاوید رشید محبوبی نے راشدہ یعقوب کو ناہل قرار دے دیا۔مذکورہ فیصلہ کے خلاف اپیل کرتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حکم امتناعی حاصل کر لیا مگر گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیو نل کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ کی نااہلی کے احکامات صادر کر د ئیے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حلقہ پی پی ۔78جھنگ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کروانے کی ہدائت کی جس پر الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔مذکورہ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی جھنگ میں زبر دست سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے اور مختلف امیدواروں نے الیکشن لڑنے کیلئے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.