قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کا ٹویوٹا انڈس موٹرز اور پاک سوزوکی موٹرز کا دورہ
جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ٹویوٹا گاڑی ہماری ویب سائٹ پر موجود کسی بھی ڈیلر سے پانچ لاکھ روپے کا پے آرڈر دے کر بک کروائی جا سکتی ہے جس کی ڈیلیوری 2 سے ڈھائی ماہ میں کر دی جاتی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے روزانہ 15 کروڑ روپے کے پارٹس ملک سے خریدے جاتے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ٹویوٹا انڈس میں نوجوانوں کو 3 سال کے لئے ٹریننگ کورس کروایا جاتا ہے تاکہ وہ ہنر مند شہری بن سکیں۔ اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی و ممبران نے ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا کرنے پر کمپنی کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و معاشی خوشحالی کے لئے اس قسم کے اداروں کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن نے پاک سوزوکی موٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کمپنی میں بننے والی گاڑیوں اور ان میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کا معائنہ کیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پاک سوزوکی کے ذمہ داران اور اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اپنی پروڈکشن کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ اس موقع پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک سوزوکی موٹرز میں گذشتہ سال ڈیڑھ لاکھ گاڑیاں تیار کی گئیں٬ ان گاڑیوں میں 50 سے 73 فیصد پارٹس مقامی سطح پر تیار کئے گئے تھے۔ اجلاس میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران سینیٹر خالدہ پروین٬ سینیٹر چودھری تنویر خان اور سینیٹر کلثوم پروین کے علاوہ سیکریٹری کمیٹی فرزانہ خان بھی موجود تھیں۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.