سابق سٹی ناظم اور گورنرسندھ کے باہمی الزامات کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیں٬ سینیٹر شاہی سید
ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ موقف کی تائید ہوئی ہے وقت آن پہنچا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی فی الفور ازسر نو تحقیقات کی جائیں
اتوار 23 اکتوبر 2016 21:10
(جاری ہے)
ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ موقف کی تائید ہوئی ہے وقت آن پہنچا ہے کہ سانحہ بارہ مئی کی فی الفور ازسر نو تحقیقات کی جائیںسانحہ بارہ مئی میں کئی سیاسی جماعتوں سمیت وکلاء شہید ہوئے تھے اس وقت کے وزیر داخلہ ٬گورنر سندھ ٬سٹی ناظم سمیت تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات کو شامل تفتیش کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں کراچی کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھر پور انداز میں اپنی تنظیمی اجلاسوں کا انعقاد کرے گی شہر بھر میں اپنی تنظیمی اجلاسوں کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے آئندہ ماہ میں اے این پی شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی ان تمام اجلاسوں میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سمیت پارٹی کے مرکزی ٬ صوبائی و ضلعی قائدین بھی شرکت کریں گے انہوں نے مذید کہا کہ اے این پی اپنی سرگرمیوں کے پچھلے تمام رکارڈ توڑے گی پارٹی کا باہمت ورکر مصائب کی بھٹی میں پک کر کندن بن چکا ہے جہاں سے ہم نے اپنا سفر روکا تھا وہیں سے ا کاروان منزل کی جانب دبارہ سفر شروع کرے گااس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری٬صوبائی سالار کچکول خان ٬مرکزی لیبر سیکریٹری امیر نواب خان اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اراکین سید حنیف شاہ آغا اور حاجی شیر افضل بھی موجودتھے ۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.