آٹو ورکشاپس ٬ پٹرول پمپس اور ہوٹلوں پر مشقت کرنیوالے بچوں کو رسمی تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنے کی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت
سکولوں اور ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں میں داخل کروائے جانیوالے بچوں کو سہولیات و امداد کی فراہمی کیلئے پائیدار میکانزم اور روڈ میپ تشکیل دیا جائے٬ ان سیکٹرز سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کی مہم کو تیز کرنے کیلئے تمام ڈویژن کے فوکل پرسن باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں ‘ راجہ اشفاق سرور
منگل 25 اکتوبر 2016 17:39
(جاری ہے)
انہوںنے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹرکو اس ضمن میں اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے 18اضلاع میں ہوٹلوں٬ پٹرول پمپس اور آٹو ورکشاپس پر چائلڈ لیبر کرنے والے بچوں کی تعداد اور تفصیلات پر مشتمل بیس لائن سروے مکمل ہو چکا ہے ۔ ایسے تمام 5سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو حکومت پنجاب سرکاری سکولوں٬ این جی اوز کے تعاون سے نان فارمل بنیادی تعلیمی سنٹرزاور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں داخل کروا رہی ہے جبکہ 15سے 18 سال کی عمر کے بالغ نوجوانوں کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ٹیوٹا کے فنی تربیت فراہم کرنے والے اداروں میں ہنر سکھانے کیلئے داخل کروایا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سکولوں اور ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں میں داخل کروائے جانے والے بچوں کو سہولیات و امداد کی فراہمی کیلئے پائیدار میکانزم اور روڈ میپ تشکیل دیا جائے جبکہ 14 سال سے زیادہ عمر کے افراد سکلز ٹریننگ سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا کام بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ان تین سیکٹرز کے بچوں کی امداد کے حوالے سے پالیسی تشکیل دینے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ٹھوس تجاویز پیش کریں جس کی روشنی میں موثر میکانزم تشکیل دیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ مختلف اضلاع میں کلسٹرز بنا ء کر بچوں کو اُن کی ضرورت کے مطابق فنی تربیت کے کورس کروائے جائیں اور اس حوالے سے سوشل موبلائزر کے ذریعے والدین کو قائل کیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر فنی تربیت کے حصول کیلئے ان اداروں میں بھیجیں۔سیکرٹری لیبر سہیل شہزاد نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ شماریات کے سروے میں نشاندہی ہونے والے 14 سال سے کم عمر بچوں کو این جی اوز کے تعاون سے سرکاری سکولوں کے علاوہ نان فارمل ایجوکیشن سنٹرز اور پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارنٹر سکولوں میں تعلیم دلوائی جا رہی ہے جبکہ 14 سی18 سال کی عمر کے بالغ افراد کو پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے فنی تربیت فراہم کرنے والے اداروں میں داخل کیا جا چکا ہے جبکہ جلد ہی ٹیوٹا کے ساتھ اس مقصد کیلئے ایم او یو پر دستخط کیئے جائیں گے ۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ سی ای او پنجاب سوشل پرو ٹیکشن اتھارٹی سہیل انور چوہدری نے کہا کہ اب تک بھٹہ خشت پر مشقت کرنے والے بچے جنہیں سرکاری سکولوں میں داخل کروایا گیا تھا کو32 ہزار خدمت کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔وزیر محنت راجہ اشفا ق سرور نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں تمام سیکٹرز میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے پائیدار ٬ فول پروف اور موثئر میکانزم اور پالیسی تشکیل دیں جس کے تحت تمام متاثرہ بچے تعلیمی دھارے میں شامل ہوسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.