سی ٹی او کا افسران کے ہمراہ رائیونڈ اجتماع کے سلسلے میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ
تا6نومبر کو ہونے والے اجتماع کے موقع پر شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے عارضی کنٹرول روم قائم ٬اضافی نفری مامور کرنے کا حکم ٬رانگ پارکنگ کیصورت میں متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی ہوگی٬ڈی ایس پی صاحبان کوروٹس پرمسلسل گشت جاری رکھنے کی ہدایت٬ سٹی ٹریفک ریڈیواور ٹریفک ہیلپ لائن سے شہریوںکو روڈ سچویشن بارے آگاہ رکھا جا ئے گا‘طیب حفیظ چیمہ
منگل 25 اکتوبر 2016 19:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شرکاء کی موٹر سائیکلوں٬کاروں٬منی مزدا بسوں٬بڑی بسوں اور ٹرکوں کیلئے علیحدہ علیحدہ پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے جائیںتا کہ آنے والے شہریوں کو کوئی ٹریفک پرابلم نہ ہو۔
انہوں نے ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ ڈائیورشن پوائنٹس اورروٹس پر مسلسل گشت جاری رکھیں٬ روٹس پرکوئی بھی گاڑی خراب ہونے کیصورت میں اُسے فوری بریک ڈائون کی مدد سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ شرکاء اور شہری ٹریفک پلان ٬ متبادل روٹس اور مدد کیلئے سٹی ٹریفک ہیلپ لائن1915پر کا ل کر سکتے ہیں۔سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پرشرکاء کی سہولت اور گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے اجتماع کے روٹس اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور ڈائیورشن پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے ایس پی صدر امتیاز الرحمن کے ہمراہ وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران انہوں نے متعلقہ ٹریفک سیکٹرانچارجز اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ اجتماع کے روٹس میں قائم تجاوزات اور ٹریفک کے بہاو میں خلل کا باعث بننے والی رکاوٹوں کو فوری ہٹائیں۔انہوں نے کہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والی شرکاء کی گاڑیوں کی پارکنگ تک راہنمائی اور سہولت کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اڈا مانگا منڈی٬ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ٬سگیاں پُل اور راوی ٹول پلازہ پر وارڈنز تعینات کئے جائیں گیں۔انہوں نے کہاکہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ31اکتوبر سے شروع جبکہ3نومبر بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ7نومبر سے شروع ہوکر10نومبر بروز اتوار کواختتام پذیر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے اور کمی نفری کو پورا کرنے کیلئے دیگر اضلاع سے بھی ٹریفک پولیس کی خدمات حاصل کی جائیں گیں۔ دیگر اضلاع سے آنے والے وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر کھانا فراہم کا جائیگا تاکہ تاکہ کوئی بھی اہلکار اپنا ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر نہ جا سکے۔ چوہدر ی محمد اظہر گجر نے کہاکہ سٹی ٹریفک ریڈیو راستہ FM88.6 سے شہریوں کو اجتماع روٹس اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال بارے آگاہی دینے کیلئے ہر مانچ منٹ بعد روڈ سچویشن بارے پیغامات نشر کئے جاتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.