سانحہ کوئٹہ پر ہائیکورٹ بار کا جلاس٬شہدائے کی بلندی درجات ٬ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا
حکومت اور سکیورٹی ادارے ہر قیمت پر دہشت گردوں ٬ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کریں‘ اجلاس میں وکلاء رہنمائوں کا پرزور مطالبہ
بدھ 26 اکتوبر 2016 16:05
(جاری ہے)
انہوں نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہر قیمت پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر قابو پا کر ان کا قلع قمع کیا جائے تاکہ ملک خوشحالی اور امن و سلامتی کی منازل طے کر سکے۔
محمد انس غازی ٬اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ٬ بیرسٹر ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ٬ پروفیسر نثار صفدر ایڈووکیٹ ہائیکورٹ٬ امان اللہ چوغطہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ٬ سردار آفتاب احمد ورک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اور آذر لطیف خان سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کا غم نہ بھول پائے تھے کہ ایک اور دلخراش اور اندوہناک سانحہ رونما ہو گیا۔ دہشت گردوں کا روپ دھارے کر جنگلی درندے بے گناہ٬ معصوم اور نہتے عوام کو درندگی کا نشانہ بنانے پر گامزن ہیں۔ وطن عزیز کے باسیوں نے موجودہ ارباب اقتدار کو اس لئے منتخب کیا تھا کہ ملک میں امن و امان ہو٬ معیشت مضبوط ہو اور ان کے غموں اور دکھوں کا مداوا ہو اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں لیکن اس تمام کے برعکس حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے حوالہ کر دیا اور سارا زوراپنی حفاظت کو مضبوط تر کرنے پر لگا دیا ۔ ہسپتال ٬ سکول اور عوامی مقامات غیر محفوظ بنا دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی دہشت گردی کی کاروائی ہوتی ہے را کا نام لیکر معاملہ ٹھپ کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ ’’را‘‘ کی تمام تر کاروائیوں میں موساد اور سی آئی اے معاون و مددگار ہیں۔ کشمیر میں آزادی کی موجودہ جدوجہد کو ہندوستان بلوچستان سے نتھی کرنے کی کوشش میں سرگرداں ہے حالانکہ کشمیر کے حوالہ سے ہندوستان کی اپنی ہی پیش کردہ قرارداد UNOمیں زیر التواء ہے اور حل طلب ہے لیکن بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے جسے چند علیحدگی پسند انڈیا کے ایماء پر توجہ طلب مسئلہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط اور دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کا مطالبہ کیا۔ جسٹس (ر) نذیر احمد غازی نے شہدائے کوئٹہ کی بلندی درجات ٬ زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.