دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج اور سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہے٬مخدوم احمد محمود
حکمران ہمیشہ طاقت کے بل بوتے پر ہر چیز فتح کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ عبدالقادر شاہین حکمرانوں کے اقدامات اور پالیسیاں صرف الفاظی کی حد تک محدود ہیں۔ شوکت بسراء حکومت سے قطعاً کو ئی ہمدردی نہیں ہم اپنے عوام کے ساتھ اور ان کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر سراپا احتجا ج ہیں
بدھ 26 اکتوبر 2016 18:30
(جاری ہے)
کیونکہ ان کی نیت میں کھوٹ ہے۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسراء کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہی کہ انکی پارٹی ڈبل گیم پر یقین نہیں رکھتی آئین کی بالا دستی کی راہ میں موجود حکمران ہمیشہ سب سے بڑی رکاوٹ رہے جو آج بھی طاقت کے بل بوتے پر ہر چیز فتح کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے ہی دی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی منفی پالیسیوں سے باز نہ آئے تو حالات مزید خراب ہونگے اور اس کشمکش میں اگر جمہوریت کو کوئی نقصان پہنچا تو پیپلز پارٹی ذمہ دار نہیں ہو گی بلکہ سخت مذاحمت کریگی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی ایساء احتجا ج یا حکومت مخالف تحریک کی کال نہیں دی جس سے عوام کو مشکلات پیش آتی ہو یا جمہوریت کی نفی ہوتی ہو سیاستدانوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے انہیں مشکلات میں ڈالنا نہیں۔ لیکن نواز جمہوریت صرف پٹواری اور درباریوں کو ہی نظر آتی ہے جس سے وہ خود مستفید ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تینوں ادوار میں جمہوریت کو شدید نقصان پہنچا اس بار بھی ان کا آمرانہ رویہ جمہوریت کا پہیہ جام کرنے پر مرکوزہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اصولی بنیادوں پر جمہوری نظام کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا مگر پاناما لیگ کی حکومت سے قطعاً کوئی ہمدردی نہیں ہم اپنے عوام کے ساتھ اور ان کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر سراپا احتجا ج ہیں۔ کیونکہ حکمران ذاتی مفادات کے حصول کے لیے غیر ملکی قرضوں میں آنیوالی نسلوں کو گروی رکھ دیا ہے قرض لینا جیسے ان کو شوق بن چکا ہے۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو جائے تو پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مسئلہ چند گھنٹوں میں حل ہو سکتا ہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں کرپشن کے خاتمے اور احتساب سے متعلق چار نکاتی سوال نامہ کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں بلکہ قومی امنگوں کی ترجمانی ہے حکمرانوں کو ہر صورت پیپلز پارٹی کے مطالبات کو تسلیم کرنا پڑے گا۔مزید قومی خبریں
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
مشن اہلسنت کو ثبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں،ثروت اعجاز قادری
-
پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے کا فیصلہ
-
یو ایس ایڈ کا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کلین انرجی کے منصوبے کا آغاز
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.