وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں کے نمائندگان کی میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز سے ملاقات
جمعرات 27 اکتوبر 2016 18:34
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے ڈپٹی میئر ذیشان نقوی اور سردارمہتاب جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی طرف سے ڈپٹی میئر چوہدری رفت جاوید اور راجہ وحید بالترتیب مشترکہ کمیٹیوں کے رکن ہوں گے لہذا چیمبر دونوں کمیٹیوں کیلئے اپنے نام تجویز کرے۔
شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وہ سی ڈی اے بورڈ میں چیمبر کی نمائندگی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے ایک بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے جس کیلئے قانون سازی کا عمل جا ری ہے اورچیمبر کے صدر کو اس اتھارٹی میں نمائندگی دی گئی ہے تاکہ تاجر برادری کے مسائل بہتر طور پر حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے عملہ کو متعلقہ مارکیٹ یونین کے کنٹرول میں دینے کی تجویز زیر غور ہے تا کہ مارکیٹ یونین خود صفائی کے کام کی نگرانی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مارکیٹ یونین اپنے وسائل سے مارکیٹ میں کوئی ترقیاتی کام یا فلٹریشن پلانٹ و پبلک باتھ جیسی سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے تو سی ڈی اے اس کی اجازت دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کمیٹیوں کی شفارشات کے نتیجے میں تاجر برادری کے مسائل کو مزید بہتر انداز میں حل کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ شیخ انصر عزیز ایک عوامی لیڈر ہیں اور تاجر برادری کو ان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے 95فیصد مسائل سی ڈی اے سے تعلق رکھتے ہیں اور اکثر مارکیٹوں کے مسائل تقریبا مشترکہ ہیں جو طویل عرصے سے حل طلب ہیں لہذا سی ڈی اے بہتر توجہ دے تو ان کو جلد حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کیلئے چیمبر اور مارکیٹ یونینیں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے بھرپور تعاون کریں گی تا کہ سازگار حالات پیدا ہونے سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔ اس موقع پر مارکیٹوں کے نمائندگان نے چیئرمین سی ڈی اے کو اپنی مارکیٹوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے لیز کی تجدید کا طریقہ کار بہت پیچیدہ بنایا ہوا ہے جس وجہ سے لیز کی تجدید نہیں ہو رہی اور محکمہ بھی ریونیو سے محروم ہو رہا ہے لہذا لیز کی تجدید کو آسان بنایا جائے٬ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں کافی عرصے سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس وجہ سے سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹے ہوئے ہیں٬ سٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہیں٬ کار پارکنگ ٬ فلٹریشن پلانٹ اور پبلک باتھ رومز کی فوری ضرورت ہے٬ صفائی و سیوریج کا نظام تسلی بخش نہیں ہے٬ بعض علاقوں مین سیوریج کا پانی واٹر سپلائی لائنوں میں شامل ہو رہا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں٬ تجاوزات کو ختم کرنے اور گرین ایریاز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خالد ملک٬ آئی الیون مارکیٹ کے سیکرٹری جنرل اور چیمبر کے نائب صدر طاہر ایوب٬ مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ٬ چیمبر کے سابق صدور میاں اکرم فرید٬ محمد اعجاز عباسی٬ سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری٬ پشاور موڑ مارکیٹ کے صدر حاجی نثار لنگا٬ بلیو ایریا کے صدر ندیم منصور٬ جناح سپر کے صدر قاضی محمد الیاس٬ جی نائن مرکز کے سیکرٹری جنرل راجہ ذوالفقار٬ جی ٹن فور کے صدر چوہدری ظفر گجر٬ میلوڈی فوڈ پارک کے صدر سرفراز حیدر٬ آئی ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری زاہد قریشی٬ سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی صلاح الدین اعوان٬ آئی ٹن مرکز کے صدر ڈاکٹر سعید٬ جی ٹن ون کے سیکرٹری جنرل اسلم خان٬ جی ایٹ ون کے صدر چوہدری سعید٬ جی ایٹ مرکز کے حامد کیانی٬ آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے صدر مشرف جنجوعہ٬ جی سیون ستارہ مارکیٹ کے الطاف شاہ ٬ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے بابر چوہدری ٬ جی نائن تھری کے صدر نثار مرزا٬ ای الیون مرکز کے صدر شیخ اویس٬ آبپارہ مارکیٹ کے صدر شفیق عباسی٬ جی ٹن مرکز کے سیکرٹری جنرل سردار عابد اور بارہ کہو مین مری روڈ مارکیٹ کے شاہ انور سمیت دیگر مارکیٹوں کے نمائندگان نے چیئرمین سی ڈی اے کو مسائل سے آگاہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
عدالتی معاملات میں مداخلت ‘ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خطوط پر ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.