سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اوورسیزپاکستانیز کا اجلاس
سی سی پی او کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی عبدالروف کی اغواء ہونے والی بیٹی کو بازیاب کرا کر باپ کے حوالے کر دیا کمیٹی نے اوورسیز پاکستانی عمران یٰسین کا ڈیوائن گارڈن ڈیفنس میں خریدا گیا گھرکا قبضہ دلوا دیا اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی جائیدادوں اور لین دین سے متعلق 32درخوستیںپیش کیں سی سی پی او نے فرداً فرداً تمام شکایتیں سنیں اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے
جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:47
(جاری ہے)
پولیس نے مغویہ کو برآمد کر کے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
بیانات قلمبند ہونے کے بعد لڑکی کو والد کے حوالے کر دیا گیا اور دونوں باپ بیٹی قطر روانہ ہو گئے عبدالروف نے بیٹی کی بازیابی پر سی سی پی او لاہور کا شکریہ ادا کیا۔ یاد رہے کہ عامر بھی قطر میں مقیم ہے۔ اوورسیز پاکستانی عمران یٰسین نے درخواست دی کہ اس نے ڈیوائن گارڈن ڈیفنس روڈ میں بلاک سی میں مکان نمبر35بک کروایا اور اس کی تمام ادائیگی بھی کر دی مگر ڈویلپر گھر نہیں دے رہا۔ سی سی پی او نے دونوں پارٹیوں کو سنا ۔ ڈویلپر نے اعتراف کیا اس نے گھر کی تمام رقم لے لی ہے لیکن اب اس نے عمران یٰسین کو مذکورہ گھر کا قبضہ دے دیا ہے۔گھر ملنے پر عمران یٰسین بہت خوش تھا اور اس نے کمیٹی کے کردار کی تعریف کی۔اجلاس میں اورسیز پاکستانی عظمی قیصر اور مسز انیقہ انجم نے درخواست دی کہ انہوں نے خیابان امین میں گھر خریدنے کے لیے خیابان امین سوسائٹی کو رقم دی مگر نہ تو پلاٹ کی نشاندہی کی گئی ہے لہذا ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے دونوں پارٹیوں کو سنا اور خیابان امین کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متبادل پلاٹ کی نشاندہی اور گھر کی تعمیر کا شیڈول دو دن کے اندر تیار کر کے کمیٹی میں پیش کیا جائے۔پی آئی اے ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق اورسیز پاکستانیز کی شکایات پر سی سی پی او لاہور نے ڈسٹرکٹ آفیسر (کوآپریٹوز) کو تمام معاملات کی سکرونٹی کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ریونیو آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس سلسلے میں تمام معاونت فراہم کرے ۔ آسٹریلیا میں مقیم منصور اے شیخ نے درخواست دی کہ اس نے مطاہر صدیق کو 2لاکھ لاکھ61ہزار روپے ائیر ٹکٹس کے لیے دیئے مگر وہ رقم واپس نہیں کر رہا۔ سی سی پی او لاہور نے دونوں پارٹیوں کو سنا اور معاملہ متفقہ طور پر حل کر لیا گیا۔ معاہدے کے مطابق مطاہر صدیق درخواست دہندہ کو اس کی رقم واپس کرنے کے لیے چیک دے گا۔ اجلاس میں اے ڈی سی (آر) طاہر فاروق٬ ایونیو آفیسر ایوب بھٹی اور اورسیز پاکستانیز کمیشن کے افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.