کپاس سے متعلق عالمی کانفرنس

زرمبادلہ کیذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے٬وزیرخزانہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں کپاس کا اہم کردار ہے ٬کپاس کی پیداوار بڑھانے اور ہدف کے حصول کے لئے اقدامات کررہے ہیں٬ خطاب

پیر 31 اکتوبر 2016 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ زرمبادلہ کے زخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں ٬مالیاتی خسارے میں بتدریج کمی ہورہی ہے ٬وزیر اعظم کی قیادت میں مائکرو اکنامک کامیابیاں حاصل کیں جبکہ حکومت زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے پرعزم ہے۔کپاس سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں کپاس کا اہم کردار ہے ٬کپاس کی پیداوار بڑھانے اور ہدف کے حصول کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی اورکسانوں کو سہولیات کی فراہم کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جبکہ حکومت زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں مائکرو اکنامک کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ عالمی کساد بازاری کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے ملک میں سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔۔