زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چھ روزہ ربیع فیسٹیول آج شروع ہوگا

منگل 1 نومبر 2016 21:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں چھ روزہ ربیع فیسٹیول آج (بدھ سے )شروع ہورہا ہے جس کا آغاز اقبال آڈیٹوریم میں ملک بھر کی جامعات سے بزنس پلان مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوان کے ڈائس کے افتتاح سے ہوگاجس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اقبا ل آڈیٹوریم میں افتتاحی تقریب کے بعد ایکسپو سینٹر میں بزنس پلانز کی نمائش شروع ہوجائے گی جبکہ اسی روز شام تین بجے ہینڈ بال کے مقابلے یونیورسٹی گرائونڈز میں منعقد ہونگے۔

اسی روز شام کو گوٹ شو(بکرا میلہ) کیلئے ملک بھر سے خوبصورت اور زیادہ پیداواریت کی حامل مختلف الاقسام بکریاںبھی ڈائریکٹوریٹ آف فارمزپہنچ جائیں گی جن کے مابین زیادہ دودھ کے مقابلے کلیہ زراعت کے بالمقابل گرائونڈ میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعرات 03نومبر کو ڈائس میں بہترین کاروبار آئیڈیازکے حامل سٹالز کے منتظمین میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب 3نومبر کی شام پانچ بجے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی ۔

جمعہ چار نومبر کو صبح ایکسپو سینٹر میں انڈسٹریل نمائش کا افتتاح ہوگا جبکہ اسی روز نیو سینٹ ہال میں سندھ طاس معاہدہ کے تناظر میں پاکستان کو درپیش آبی چیلنجز پر قومی سیمینار منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ہونگے جبکہ چیئرمین ارسا رائو ارشاد بھی تقریب کا حصہ ہونگے۔ ہفتہ 05نومبر کوایکسپو سینٹر میں زرعی و صنعتی نمائش کے ساتھ ساتھ سہ پہر تین بجے باسکٹ بال کے مقابلے یونیورسٹی گرائونڈز میں جاری رہیں گے۔

انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی کا 41رکنی وفد بھی ہفتہ 5نومبر کو یونیورسٹی کے دورہ میں وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں اور انتظامی قیادت سے کپاس اور اس سے جڑی انڈسٹری کے جملہ اُمور پر بات چیت کرے گا اور رات کو سٹاف کلب میں دیئے جانیوالے عشائیہ میں بھی شریک ہوگا جہاں ثقافتی پروگرام بھی عشائیے کا اہم حصہ ہوگا۔ اتوار 06نومبر کو فیسٹیول کا مرکزی پروگرام کسان میلہ اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا جس میں سیکرٹری زراعت محمد محمود مہمان خصوصی ہوں گے جس کے بعد کسانوں کو سہ پہر تین مانسینٹو فامرزکا دورہ کروایا جائے گا جس کے بعد کبڈی و رسہ کشی کے مقابلے بھی اسی جگہ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :