کاشتکار کپاس کی چنائی کے بعد کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں٬ ڈاکٹر صغیر احمد

منگل 1 نومبر 2016 22:12

․فیصل آباد۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2016ء) ڈائریکٹر کاٹن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ ڈاکٹر صغیر احمد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی آخری چنائی کے بعد کپاس کے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیں جیسے ہی وہ بچے کھچے ٹینڈے کھائیں گی تو ان میں موجود گلابی سنڈی کی تلفی میں مدد ملے گی٬ انہوں نے کہا کہ آخری چنائی کے بعد بچ جانیوالے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کردیں اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کریں کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ کی گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے ٬ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کے خالی کھیتوں میں موسم بہار کی آمد سے قبل روٹا ویٹر یا مٹی پلٹنے والا گہرا ہل چلاکر کپاس کے مڈھوں اور خود رو جڑی بوٹیوں کو تلف کردیں٬ چھڑیوں کو ہر صورت تلف کریں اگر ایندھن کے طورپر چھڑیوں کو رکھنا ہو تو چھوٹے گھٹے بنا کر دھوپ میں اس طرح رکھیں کہ ان کے مڈھ زمین کی طرف رہیںاور دھوپ لگنے سے باقی ماندہ ٹینڈوں سے گلابی سنڈی کے پروانے کپاس کی فصل سے قبل نکل کر ضائع ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :