وزیرداخلہ کا موٹروے کی تاحال بندش پر برہمی کا اظہار ٬ بھاری مشنری کے ذریعے موٹر وے کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت

منگل 1 نومبر 2016 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 نومبر2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے موٹروے کی تاحال بندش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو بھاری مشنری کے ذریعے موٹر وے کو فوری طور پر کھولنے اور آمدورفت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ نے موٹر وے کی تاحال بندش پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور موٹروے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بھاری مشنری کے استعمال سے موٹروے سے تمام رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور آمدورفت یقینی بنائی جائے ٬ موٹر وے بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ٬ موٹر وے کھول کر عوام کے لئے آسانی پیدا کی جائے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :