صحافی ہمارا اثاثہ ہیں٬ ان کی سلامتی اور تحفظ ضروری ہے٬ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے کارکنوں کو ہدایت کریں کہ صحافیوں کو معتوب نہ کریں٬ اے ایچ خانزادہ
بدھ 2 نومبر 2016 17:51
(جاری ہے)
صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا چوتھا نمبرافسوسناک ہے۔
صحافت پر حملہ کرنے والے ملزمان کا قانون کی گرفت سے بچ جانا اظہار آزادی کا گلہ گھونٹ دینے کے مترادف ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کی سیاسی تربیت کریں۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے کارکنوں کو ہدایت کریں کہ صحافیوں کو معتوب نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا اغواء٬ مقدمہ اور سزا کا عمل ناقابل یقین ہے۔امریکہ دنیا کی ایک بڑی سیاسی اور فوجی طاقت ہے۔ اسے ایک کمزور عورت کو نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور امریکی صدرباراک اوبامہ سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرکے وطن واپس بھیجا جائے۔عافیہ موومنٹ کی رضاکاروں عذرا امجد٬ساجدہ پروین٬ کلثوم نواز٬ بسمہ ہارون٬ ارم حنیف٬ مہرالنساء ٬ نوراسلم٬ نجمہ ابراہیم٬ فوزیہ ابراہیم٬ امیر بی بی٬ تسلیم غلام رسول٬ عابدہ پروین٬عدنان بھٹی٬ امام حسین ہمدم و دیگرنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں46ویں دن بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے تلاوت کلام پاک٬ ذکرواذکار اور دعائوں کا سلسلہ جاری رکھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.