سعودی حکمران خاندان السعود کے جدہ میں قید ایک شہزادے کو عدالتی حکم پر کوڑوں کی سزا دے دی گئی

سزا سے متعلق کسی بھی قسم کی رائے دینے کے حوالے سے سعودی وزارت انصاف کے ترجمان سے رابطہ نہ ہوسکا

بدھ 2 نومبر 2016 20:16

سعودی حکمران خاندان السعود کے جدہ میں قید ایک شہزادے کو عدالتی حکم ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سعودی حکمران خاندان السعود کے جدہ میں قید ایک شہزادے کو عدالتی حکم پر کوڑوں کی سزا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی اخبار کے حوالے سے بتایا کہ اس سے قبل ایک سعودی شہزادے کو قتل کے جرم میں موت کی سزا دی گئی تھی اور اب دوسرے شہزادے کو کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔سعودی اخبار عکاظ کی رپورٹ میں شہزادے کا جرم بیان نہیں کیا گیا٬ تاہم یہ ضرور بتایا گیا کہ شہزادے کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیر 31 اکتوبر کو شہزادے کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد پولیس اہلکار نے انہیں کوڑے مارے۔ سزا سے متعلق کسی بھی قسم کی رائے دینے کے حوالے سے سعودی وزارت انصاف کے ترجمان سے رابطہ نہ ہوسکا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 19 اکتوبر کو ایک شہزادے پر سعودی شہری کا قتل ثابت ہونے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی تھی٬ سعودیوں کے مطابق 1970 کے بعد سے کسی بھی شہزادے کو دی جانے والی یہ پہلی موت کی سزا تھی۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر نے سعودی شہری عادل المحمود سے جھگڑے کے بعد اسے گولی مار کر ہلاک کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :