پانڈا کے پنجرے میں اترکردوستوں کو متاثر کرنا چینی نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

چینی نوجوان اور پانڈا میں کُشتی شروع ہو گئی ٬ نوجوان چوٹ سے تو بچ گیا تاہم اس کی پتلون پھٹ گئی

بدھ 2 نومبر 2016 21:15

پانڈا کے پنجرے میں اترکردوستوں کو متاثر کرنا چینی نوجوان کو مہنگا پڑ ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء)چین کے ایک چڑیا گھر میں ایک شخص اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لیے پانڈا کے بنجرے میں اتر تو گیا لیکن پانڈا کا موڈ تو کٴْشتی کرنے کا تھا۔

(جاری ہے)

چینی چڑیا گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو بلا اجازت پانڈا کے پنجرے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔یہ شخص اپنے دوستوں کو متاثر کرنے کے لئے پنجرے میں اترا تھا۔ جیسے ہی اس نے پانڈا کے سر کو چھوا پانڈے نے اس کی ٹانگیں پکڑ لیںاور پھر کُشتی شروع ہو گئی ۔بظاہر پانڈاکے پنجرے میں کودنا ایک اچھا خیال ثابت نہیں ہوا اور اس کُشتی میں پانڈے اور اس شخص کو چوٹ تو نہیں لگی تاہم اس کی پتلون ضرور پھٹ گئی۔