شیخ رشید احمد کا جوش خطابت٬ روانی میں اسیر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو رہا کہہ گئے

بدھ 2 نومبر 2016 23:13

شیخ رشید احمد کا جوش خطابت٬ روانی میں اسیر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد جلسے سے خطاب میں جذباتی ہوگئے اور روانی میں اسیر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کو رہا کہہ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈبل شاہ گھرائیں نہیں ٬ قوم کو پتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو کس نے چھڑایا اور کیسے رہا ہوئے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی صرف دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ضمانت منظور ہوئی ہے ٬ ابھی بھی ان کے خلاف احتساب عدالت میں کیسز چل رہے ہیں اور وہ جیل میںہیں ۔(ار)