شعبہ زراعت ملک کی تر قی میں ریڑ ھ کے ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے ٬ڈپٹی کمشنر جعفر آباد

جمعرات 3 نومبر 2016 17:37

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر جعفر آباد جاوید انور شاہوانی نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت ملک کی تر قی میں ریڑ ھ کے ہڈ ی کی حیثیت رکھتا ہے زرا عت کی تر قی سے ملکی ترقی وا بستہ ہے کسا ن خو شحا ل ہو گا تو زمینیں آ باد ہو نگی پیدوا ر میں اضا فہ ہو گا اور ملک تر قی کر ئے گا حکو مت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کو شا ں ہے جعفر آباد زرعی حوالے سے اپنی لگ پہچا ن رکھتا ہے گرین بیلٹ میں کسا نو ں کی محنت سے مختلف فصلو ں کی اچھی پیداوار ہو تی ہے یہاں کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ان کے مسائل حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان پیکج تقریب کے موقع پر کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کاشف نبی کھوڑو ٬تحصلیدار منظور احمد پہنور اور زمیندار میر اسماعیل خان چھلگری ودیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسان پیکج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر با قا عدہ عملد آ مد شروع ہو گیا ہے کسا نوں میں 2ایکڑ سے لیکر 16ایکڑ تک کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو چیک دیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں 39سو کاشتکاروں کو چیک دیے گئے ہیں ٬اور فیز ٹو تھری میں بھی ان کو کسان پیکج میں شامل کرکے چیک دیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ جعفر آباد میں 7ہزار زمیندار ہیں ان سب کو چیک تقسیم کیے جائیں گے۔