ملک معاشی بحران سے دوچارہے٬ملک دھرنوںاوراحتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا٬کسی بھی قسم کے سیاسی بحران کوحل کرنے کیلئے پارلیمینٹ بہترین پلیٹ فارم ہے٬سماجی تنظیم آس کے چیئر مین شبیرخان عباسی کا بیان

جمعرات 3 نومبر 2016 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء)سماجی تنظیم آس کے چیئر مین شبیرخان عباسی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ ملک معاشی بحران سے دوچارہے٬ملک دھرنوںاوراحتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا٬کسی بھی قسم کے سیاسی بحران کوحل کرنے کیلئے پارلیمینٹ بہترین پلیٹ فارم ہے٬جاری کردہ ایک بیان کے مطابق محمدشبیرعباسی نے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کوعوام سے ہمدردردی نہیںہے٬عوام جن مسائل سے دوچارہیںانکے حل کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے تحریک انصاف کی قیادت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایسے ایشوزپرپارلیمینٹ ہاؤس میںاپنامقدمہ دپیش کریںجن سے عام آدمی کی زندگی آسان ہو۔کسی کوسیاست سے آوٹ کرنے کیلئے عوام بہترین عدالت ہیں٬کون کیاہے اس کافیصلہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کردیںگے۔تما م سیاسی جماعتوںکی ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت کوپروان چڑھائیں۔آنیوالے عام انتخابات میںوہ چہرے خودبخودغائب ہوجائیںگے ۔جنہوں نے عوام کی خدمت کی بجائے انکو دھوکہ دیاہے۔