ایف نائن پارک کو ایک ما ڈل پارک بنا یا جائے گا ٬محمد سلیمان خان وڑائچ
ہفتہ 5 نومبر 2016 14:02
(جاری ہے)
اس موقع پر انوائرنمنٹ ونگ کے افسران بھی موجود تھے ۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے ایف نائن پارک کی حا لت زار کو بہتر بنانے ٬ واکنگ ٹریکس کے اردگرد خوردرو پودوں اور جھاڑیوں کو تلف کرنے کے علا وہ پارک کے اندر سیوریج کا پانی کھڑا ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو ہدایات کی کہ وہ پارک کی صفائی اور اس میں گھا س کی بروقت کٹائی کے علا وہ مزید پھولدار پودے لگائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز کی ہدایات کے مطا بق پارکوں کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک جامع منصوبہ بنا یا گیا ہے جس کے تحت ان پارکوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پارک میں آنے والوں کو بھر پور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف نائن پارک میں چین کی طرف سے لگائے جانے والے سولر پلانٹ کا با قاعدہ افتتاح اسلام آباد کے مئیر و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز اگلے چند دنوں تک کریں گے جس سے پارک کے اندر روشنی کا خا طر خواہ انتظام ممکن ہوجائے گا۔ محمد سلیمان خان وڑائچ نے پارک میں سائیکلنگ ٹریک بنانے کے لئے مختلف جگہوں کا بھی معائنہ کیا جہاں اسلام آباد کے مئیر کی ہدایات کی روشنی میں سائیکلنگ کے جدید ٹریکس بنائے جائیں گے۔ چیف آفیسر نے ایف نائن پارک کے ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ پارک میں آنے وا لوں کی سیکورٹی کے علا وہ مختلف مقا مات پر کمپلینٹ با کس بھی رکھیں جہاں پارک میں آنے وا لے اپنی شکا یات کے علا وہ پارک کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تجا ویز بھی دے سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں موجود تفریحی سہولیات اور پودوں کو نقصان پہنچانے والوں پر جرمانہ عا ئد کر نے کے لئے بھی تجا ویز تیا ر کریں تا کہ لوگ پارک میں فراہم کردہ سہولیات کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.