شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام

پیر 7 نومبر 2016 22:36

شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2016ء) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے خلاف اپنے کارکنوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اکسانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کر گئی جس پر سماعت کل (بروز منگل )ہو گی گزشتہ روز راجہ بشارت محمود ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج باسط علیم کی عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 28اکتوبر کو کمیٹی چوک میں اپپنی تقریر کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اور اپنے کارکنان کو ان کے خلاف اکسایا سٹی پولیس افسر کو شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی لیکن تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم عدالت نے درخواسست منظور کر لی ہے جس کی سماعت کل ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :