کاروباری ماحول بہتر ہونے سے تاجروں اور معیشت دونوں کو فائدہ ہوگا‘ لاہور چیمبر
حکومت تاجروں کے ویلیوایشن کی شرح میں بھاری اضافے، بینک اکائونٹس تک رسائی ، مارکیٹوں میں چھاپوں اور ٹیکس عملے کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال جیسے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرے ‘ عبدالباسط ، ناصر حمید خان کی وفد سے گفتگو
جمعہ 11 نومبر 2016 17:44
(جاری ہے)
عبدالباسط اور محمد ناصر حمید خان نے کہا کہ اس وقت جب ملک معاشی بحالی کا سفر طے کررہا ہے اور اسے تاجر برادری کی سپورٹ کی ضرورت ہے، ویلیوایشن میں بھاری اضافے جیسے اقدامات تمام کوششوں پر پانی پھیر دیں گے، اگر ویلیوایشن میں بھاری اضافہ واپس نہ لیا گیا تو سمگلنگ کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام آسان اور عام فہم بنایا جائے، ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی شرح میں کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کاروباری امور میں سرکاری اداروں کی مداخلت کم سے کم ہونی چاہیے تاکہ تاجر ہراساں ہونے کے بجائے اطمینان سے کاروبار اور معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کاروباری برادری کو یکساں مواقع مہیا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی شرح ہر جگہ یکساں ہو تاکہ برابری کی صورتحال قائم رہے، غیر متوازن ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وجہ سے تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ویلیوایشن پر زور دیا کہ وہ ویلیوایشن کی شرح میں بھاری اضافے کا مسئلہ فوری طور پر حل کرے۔ حاجی محمد حنیف نے توقع ظاہر کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے بہترین کوششیں جاری رکھے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.