گلوکار اے نیئر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس 22 نومبر کو ہو گا

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:19

گلوکار اے نیئر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کے لیجنڈ پلے بیک سنگراے نیئر کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ انیڈ کلچر کے تعاون سے 22نومبر کو شام 5بجے پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی لاہور نے کیا ہے۔تعزیتی ریفرنس کی صدارت میاں راشد فرزند علی سرپرست اعلیٰ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کریں گے۔ نامور گلوکار ،اداکار،سماجی و ثقافتی شخصیات سول سوسائٹی کے افراد اے نیئر کو خراج عقیدت پیش کریں گے اس موقع پر اے نیئر کے گائے ہوئے گانوں کی سکرنینگ بھی کی جائے گی۔