ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کے دوران گئیر ناکام ہونے پر مشکلات کا سامنا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 16:19
متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : ایمریٹس ائیر لائن کی ایک پرواز کو گذشتہ ہفتے لینڈنگ گئیر ناکام ہونے پر رن وے پر لینڈ کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا جس میں طیارے کا لینڈنگ گئیر ناکام ہونے کے بعد پائلٹ کوطیارے کے باقی پہیوں پر ہی اکتفا کرتے ہوئے طیارے کو لینڈ کروانا پڑا۔
اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبک ایمریٹس نے ائیر بس سے اس سلسلے میں جواب بھی طلب کر لیا ہے۔(جاری ہے)
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق لندن سے دبئی آنے والی پرواز کو ایک پیغام موصول ہوا جس میں لینڈنگ گئیر سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ ایک متبادل طریقے سے کشش ثقل کا استعمال کرتے ہوئے پہیوں کو براجمان کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔ ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے بتایا کہ دائیں جانب کا گئیر کشش ثقل کے تحت براجمان نہیں ہو سکا۔
اسی وجہ سے طیارے کو مین گئیر اور نوز گئیر پر لینڈ کرنا پڑا۔ اس حادثے سے متعلق متحدہ عرب امارات کے ائیر کریش کی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ائیر بس A380 کا وزن 391 ٹن ہے جسے لینڈ کرنے کے لیے 22 پہیے درکار ہوتے ہیں۔ جن میں سے دو سیٹ طیارے کے عین نیچے جبکہ ایک ایک سیٹ طیارے کے پر اور نوز کے نیچے ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.