وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ اور میڈیکل کالجوں میں داخلی پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ
پبلک میڈیکل کالجو ںکی طرح نجی میڈیکل کالجوں کو بھی میرٹ پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہوگا، محکمہ صحت عملدرآمد کرانے کا ذمہ دار ہوگا حکومت نے صوبے میں ہر سطح پر میرٹ پالیسی کو اپنایا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں،کسی کو خلاف ورزی نہیں کرنے دینگے،صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ،میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں‘ اجلاس سے خطاب
ہفتہ 19 نومبر 2016 20:35
(جاری ہے)
پیسوں کی خاطر میرٹ کی خلاف ورزی کرکے قوم کے ذہین اور ہونہار بچوں کا حق مارنا ظلم ہے۔
میڈیکل ایجوکیشن کے نام پر پیسے کمانے کی خاطر میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ پبلک میڈیکل کالجوں کیلئے بنائی گئی میرٹ پالیسی نجی میڈیکل کالجوں پر بھی لاگو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ پالیسی پر عملدرآمد کرانا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے اور اسے یہ ذمہ دار پوری کرنا ہوگی۔ انہو ںنے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت نے اس حوالے سے موثر اقدامات کئے ہیں۔ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اور میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں۔ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر عیس محمد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پبلک و پرائیویٹ میڈیکل کالجو ںمیں داخلے کیلئے میرٹ پالیسی اپنا کر انقلابی قدم اٹھایا ہے اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اس ضمن میں پہل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت و قانون، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ممبر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر عیس محمد اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پنجاب ہائوس اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.