کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضہ کیلئے درخواستوں کی وصولی میں 15دسمبر تک توسیع کر دی گئی

ہفتہ 19 نومبر 2016 22:37

ڈی جی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع ڈیرہ غازیخان عبدالغفور غفاری نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طر ف سے کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضہ کیلئے درخواستوں کی وصولی میں 15دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے ․ ساڑھے 12ایکڑ تک کے کاشتکار متعلقہ لینڈ ریکارڈسروس سنٹر پر ایک سے پانچ بجے تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ․ فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے اور خریف کیلئے 40ہزار روپے دیئے جائیں گے جن کا مارک اپ حکومت پنجاب برداشت کرے گی ․ انہوںنے وضاحت کی کہ اس سہولت سے آن لائن ہونے والے مواضعات اور کسی بھی بنک یا دیگر محکموں میں زمین رہن نہ رکھنے والے کاشتکار مستفید ہو سکتے ہیں ․ انہوںنے بتایاکہ کسان پیکج کے تحت قرضوں کی فراہمی کا آغاز 25نومبر کو کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :