پاک ترک انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز بوائز مین کمپلیکس کے زیر اہتمام پاکستانی سٹاف کی جانب سے ترکش اسٹاف کے اعزاز میںالوداعی تقریب کا انعقاد
اتوار 20 نومبر 2016 21:00
(جاری ہے)
حکومت پاکستان اوراللہ گواہ ہے کہ ہے کہ ہم نے ہر موقع پرملک کا ساتھ دیاہے ۔ قدرتی آفات،زلزلے،سیلاب اوردیگرمشکلات میںترکش پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ رہے ہیں ۔
ہمارے ترکش ٹیچرز پاکستان میں خراب صورتحال کے باوجود بھی کام کررہے تھے۔دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیںہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیںگے ۔ہمارا مقصد صرف تعلیم ہے اور تعلیم کے سوا ہم کچھ نہیں جانتے۔ اگر ہم ملک سے نکالے گئے تو آگے کا پتا مجھے معلوم نہیں مگرجہاں بھی جا ئں گے تعلیم ہی ہمارا مقصد ہوگا۔ ہم ترکش ٹیچرز پاکستان میںتعلیم کا ایک ایسا بیج بو کر جا رہے ہیںجوکہ ایک تنا وردرخت بن کر سایہ اور پھل دے گا ۔ہمیں سیاست اور جھوٹ بولنا نہیں آتا ہے ہم نے اپنے پاکستانی ٹیچرز کوہر طرح سے مضبوط بنا یاہے اور ٹرینڈ کیا ہے ، انشاء اللہ یہ پاکستانی ٹیچرز ترکش اسٹاف سے زیادہ محنت کریں گے ۔ساتھ ہی ساتھ بچوں کو بھی چاہے کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔ہم اس ملک کی مٹی سے بہت پیار اور لگائورکھتے ہیں اگر ہم اسکول کی چھٹیوں میں ترکی جاتے تو ایسا لگتا تھا کہ ہم اپنا ملک چھوڑ کر دوسرملک میںآ گئے ہیں اور واپس پہنچنے پر پاکستان اپنی سرزمین لگتی اوراپنے وطن پہنچے پر ہم خوشی محسو س کرتے ۔ہم حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں کہ پاکستان چھوڑنے کے لئے تین دن کے بجائے دس دن دئیے ہیں۔ہم نے پاکستانی عوام سے بہن بھائی والا رشتہ رکھا ہے۔ آخر میں ترکش اسٹاف نے مین کمپس میں ترکش بچوں کے ہاتھوں بنائی گئی پیٹنگز اور دستحظ ایک ڈبے میں ڈال کر دفن کئے کہ زندگی میں موقع ملا تو ضرور دیکھیں گے۔ اسکول کے ترکش اسٹاف سے آخری ملاقات کر نے والے والدین اور ہربچیے کی آنکھ میں جدائی کے آنسوں تھے جبکہ اساتذہ کے دل غم سے لبریز تھے۔آہوں اور سسکیوں کے درمیان اختتام پزیر ہونے والی یہ تقریب حکومت پاکستان کے کیے گے فیصلے پربڑا سوالیہ نشان ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.