امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے علماء ، سکالرز اور دانشوروں کو باہمی رابطے مضبوط بنانا ہوں گے، طاہر محمود اشرفی
پیر 21 نومبر 2016 15:12
(جاری ہے)
اولیاء اکرام نے توحید و سنت کو اپنا شعار بنا کر سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق تبلیغ کی دعوت دی ہے۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین محمد طاہر محمود اشرفی اور درگاہ حضرت نظام الدین اولیا ؒ کے گدی نشین سید ناظم علی نظامی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہی گئی ۔ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء ؒ کے درگاہ کے گدی نشین نے آج صبح پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور عالم اسلام کے مسائل ، حالات اور واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مارچ میں ’’عالمی پیغام اسلام کانفرنس‘‘ کی دعوت سید ناظم علی نظامی کو دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے الشیخ الازہر الشیخ احمد طیب اور چیچنیا کے صدر کی طرف سے شیشان کانفرنس کے اختتامی بیان پر پیدا ہونے والی غلط فہمی کے خاتمے کیلئے جو کوششیں شروع کی ہیں ان کو سراہا ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.